جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کورونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس کے سربراہ بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہ رہ سکے، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کورونا کا شکار ہو کر قرنطینہ میں چلےگئے۔

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، کراچی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران بھی کورونا سے نہ بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

- Advertisement -

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، غلام نبی میمن رپورٹ مثبت آنےپرقرنطینہ میں چلےگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے ابتک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئرافسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں