جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

غزہ میں گھر کا ملبہ صاف کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج جنگ بندی کے بعد گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے لگی۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، ایک اسرائیلی کواڈ کاپٹر نے شبورا کیمپ میں اپنے تباہ شدہ گھروں سے ملبہ صاف کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر گولیاں برسائیں۔

- Advertisement -

اس  حملے میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی کی شناخت 28 سالہ اکرم عاطف زانون کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔

بدھ کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا چوتھا دن ہے تاہم اب بھی اسرائیلی حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین شہر میں فوجی آپریشن کیا جس میں 9 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر حملوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں