تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شادی ختم کرنے کا کیوں کہا؟ بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا

سڈنی : شوہر نے 28 سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کی بات کی تو آسٹریلوی خاتون نے غصے میں آکر شوہر پر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا۔

شوہر کو کھولتے ہوئے پانی سے جلانے کا واقعہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی سے 28 سالہ شادی شدہ زندگی ختم کرنے کی بات کرکے خود کو مشکل میں ڈال لیا۔

علیحدگی کا سن کر ماریہ ڈوریس نامی خاتون شدید اضطراب و غصے میں مبتلا ہوکر اپنی بیٹی کو فون ملایا اور بتایا کہ وہ شراب پی کر اس کے باپ کو جلا دے گی۔

بیٹی نے اپنی ماں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ماریہ نے غصے میں فون بند کرکے پانی کھولنے کےلیے رکھا اور باغیچے میں جاکر سگریٹ پینے لگی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون اس وقت تک سگریٹ پیتی رہی جب تک پانی کھول نہیں گیا، جس کے بعد خاتون نے گھر کے ٹیلی فون کی لائن معطل کی اور شوہر کا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں اٹھا کر اپنے رکھ لی اور پھر کھولتا ہوا پانی سوتے ہوئے شوہر کے اس کے چہرے اور جسم پر ڈال دیا۔

شوہر کو ریسکیو اداروں نے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل جہاں اس کے چہرے اور بدن کی سرجری کی گئی جب کہ خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔

مجسٹریٹ نے خاتون کو تین سال قید کی سزا سنائی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو حکم دیا کہ خاتون کو دماغی امراض کے ڈاکٹر کو دکھایا جائے۔

Comments

- Advertisement -