جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے بھارت کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نےبھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ایڈیلیڈٹیسٹ میں بھارت کو عبرتناک شکست دے دی ہے،آسٹریلیانے 90 رنز کا ہدف دو وکٹوں پرحاصل کرلیا، آسٹریلیاکو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جوئے برنس 51 اور میتھو ویڈ نے 33 رنز بنائے، ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو دوسری اننگز میں محض 36 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اور کینگروز کو جیتنے کے لئے صرف نوے رنز کا ہدف دیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کا یہ کم ترین اسکورہے، اس سے قبل ٹیسٹ میں بھارت کا کم اسکور 42 رنز تھا۔

بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، مینک اگروال نے سب سے زیادہ نو رنز بنائے، انڈیا ٹیم آل آؤٹ نہیں ہوئی، آخری کھلاڑی محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اس کے ساتھ ہی انڈیا کی دوسری اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے چار جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔گذشتہ روز بھارت اور آسٹریلیا کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کینگروز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 191 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بھارت کو 53 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، امیش یادو نے 3 اور جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا ٹیم کے لیے کپتان ٹم پین نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، پین کے علاوہ لگھوشامبے نے 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل بھارت ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، بھارت کی جانب سے کوہلی نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 ، پیٹ کمنس نے 3 ، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 1-1 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں