اشتہار

’جیت ہماری ہوگی، ڈیموکریٹس صبر سے کام لیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی صدارت سنبھالنے کے خواہشمند جو بائیڈن نے اپنے حامیوں کو صبر سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’صدارتی انتخابات میں جیت ڈیموکریٹس کی ہی ہوگی‘۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج تو آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے تحت جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ پیچھے نہیں ہیں لیکن ٹرمپ نے حتمی نتائج سے قبل ہی اپنی فتح کا اعلان کردیا تھا جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی جانب سے تردید بھی چلائی گئی تھی۔

دوسری جانب جوبائیڈن ہیں جنہوں نے اپنے حامیوں اور چاہنے والوں کو صبر سے کام لینے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان ہوجائے گا اور جیت ہماری ہی ہوگی لیکن ابھی صبر سے کام لیں۔

- Advertisement -

انتخابات میں جیت کا دعویٰ مسترد، ٹوئٹر نے ٹرمپ کا ٹوئٹ ہٹا دیا

توقع ہے کہ غیر معمولی حالات میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار ہوں گے، رواں انتخابات میں کروڑوں افراد نے قبل از وقت یا ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے باعث ریپبلکن پارٹی میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور ریپبلکنز نے بار ہا ای میل کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں