ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سی آئی ڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملک میں مہنگی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 4 گروہوں کو گرفتار کرکے 46 گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے 1 کروڑ 10 لاکھ درہم مالیت کی مہنگی گاڑیاں چوری کرنے والے 4 گروہوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
دبئی پولیس کے چیف کمانڈر میجر جنرل عبد اللہ خلیفہ ال مرّی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے سی آئی ڈی افسران کے ہمراہ جدید مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کار چور گروہوں کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے افسران نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
#News | #DubaiPolice apprehend four gangs for stealing 46 luxury cars worth Dh11 millions. All thanks to the professional team work of #Dubai Police’s General Department of Criminal Investigation.#YourSecurityOurHappiness #SmartSecureTogether pic.twitter.com/laFOJLOp2f
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) July 7, 2018
میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المرّی کا کہنا تھا کہ ملزمان متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں سے مہنگی گاڑیاں چوری کرکے دیگر ممالک میں اسمگل کرتے تھے۔
دبئی کے چیف کمانڈر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں شارجہ اور عجمان کے پولیس اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے کارگو شپ سے 17، دئبی کے الاویر ہاوس نے 13 جبکہ ملک کے دیگر حصّوں سے 12 مہنگی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔
عبد اللہ خلیفہ نے بتایا کہ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آئے تھے، چاروں گروہوں کے افراد گاڑیوں کی چوری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں