ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ویڈیو: عامر جمال کا ریورس سوئپ پر شاندار چھکا، دیکھنے والے بھی دنگ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز جب پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ہوا تو لوئر آرڈر پر عامر جمال نے شاندار بیٹنگ کر کے ٹیم کی لاج رکھ لی۔

سڈنی کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام رہا۔ دونوں اوپنر عبداللہ شفیق، صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بابر اور کپتان شان مسعود بالترتیب 26 اور 35 پر پویلین لوٹ گئے۔

صرف 96 رنز پر آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے پر مڈل آرڈر میں محمد رضوان اور آغا سلمان نے ٹیم کو سہارا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 94 رنز جوڑے تاہم دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان ٹیم کے 9 کھلاڑی 227 رنر پر واپس جا چکے تھے۔ ایسے میں اپنا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے والے عامر جمال نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر دسویں وکٹ کے لیے قیمتی 86 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

- Advertisement -

عامر جمال نے آؤٹ ہونے سے قبل 82 رنز بنائے اور اننگ کے دوران میدان کے چاروں طرف شاندار اسٹروک کھیلے۔ ان کی یہ زبردست اننگ چار چھکوں اور 9 چوکوں سے سجی ہوئی تھی تاہم ان کا سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے مارا گیا چھکا دیکھنے والوں کو دنگ کر گیا۔

سڈنی ٹیسٹ، رضوان اور عامر جمال نے پاکستانی بیٹنگ کی لاج رکھ لی، پہلی اننگ 313 رنز پر تمام

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال اس وقت 62 کے انفرادی اسکور پر تھے اور سامنے آف اسپنر ناتھن لیون بولر تھے۔ لیون نے آف اسٹمپ کی جانب بال پھینکی اسی لمحے عامر نے پینترا بدلا اور سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو اچھال دیا جو فیلڈرز کے سروں سے ہوتی ہوئی کریز کے باہر جا پہنچی۔

ان کے اس شاٹ سے صرف شائقین کرکٹ ہی نہیں بلکہ خود بولر ناتھن لیون اور آسٹریلوی کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں