پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان میں اسکول کے بچوں پر کورونا ویکسینیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسکول کے بچوں پر کورونا ویکسی نیشن کے منفی اثرات کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کوروناویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسکول کے بچوں پرکورونا ویکسی نیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی ہیں، سوشل میڈیاپرگردش کرنےوالاجعلی ویڈیوکلپ 3سال پراناہے، کوروناویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے اور ویکسین بچوں کووزارت صحت کی ہدایات کےمطابق دی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے یکم اکتوبر کو محکمہ صحت پنجاب نے وہاڑی میں ایک سکول کے طالب علم کی فائزر ویکسین لگانے کے بعد موت کے حوالے سے رپورٹ کی تردید کی تھی۔

سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رپورٹ حقائق کے خلاف تھی اور طبی معائنے کے بعد ویکسین کے رد عمل کا کوئی اشارہ سامنے نہیں آیا، فائزر ڈبلیو ایچ او کی مجاز ویکسین ہے اور 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہاڑی کے اسکول میں 29 ستمبر کو 300 طلباء کو فائزر ویکسین لگائی گئی تھی اور اگلے دن تمام طلبا نے معمول کے مطابق اسکول میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات سے گریز کریں ، تمام دستیاب ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

خیال رہے 28 ستمبر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کی کوویڈ 19 ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں