انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں قومی کرکٹر عماد وسیم کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے میچ کو یادگار بنا دیا۔
عماد نےناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سمرسیٹ کےخلاف پندرہ گیندوں پر اکتیس زنز بنائے اور پھر بولنگ میں اپنا پہلا ہی اوور ڈبل وکٹ میڈن بھی کروایا۔
ان کی کوششوں کے باوجود ناٹنگھم شائر ناکام رہا اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
- Advertisement -
https://twitter.com/VitalityBlast/status/1677397746569846790?s=20
عماد نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 31* رنز بنائے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے 108 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ٹیم کو مشکلات سے نکال کر 157 تک مجموعے کو پہنچایا۔
34 سالہ کھلاڑی نے ڈبل وکٹ کا میڈن اوور بھی کروایا، اور مخالف ٹیم کے ٹاپ بلے بازوں کی بیک ٹو بیک وکٹیں حاصل کیں، اور اپنے چار اوورز میں 33 رنز دیے۔