تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھارتی شہری ‘جنگی طیارہ’ بنا کر گلیوں اور سڑکوں پر دوڑانے لگا، مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں جنگی جہاز نما گاڑی بنانے والے مکینک کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، شہری نے اپنی گاڑی کا نام ‘پنجاب رافیل’ رکھا جسے صارفین نے میمز بنا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مکینک کی اس تخلیق پر بعض سوشل میڈیا صارفین داد بھی دے رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ لوٹ پوٹ کر ہنسنے کا ذریعہ بن گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Jet-Shaped Vehicle | Video: Architect Builds Jet-Shaped Vehicle, Names It  'Punjab Rafale'

Bathinda Architect Builds Jet-Shaped Vehicle, Names It Punjab Rafale: Video

بھارتی شہر باتھندا سے تعلق رکھنے والے رام پال نامی مکینک کا کہنا ہے کہ اس نے رافیل فائٹر جہاز سے متاثر ہوکر یہ گاڑی بنائی اور اس کا نام بھی پنجاب رافیل رکھا، یہ اڑ تو نہیں سکتی البتہ 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ضرور ہے۔ اس کی تیاری میں 3 لاکھ بھارتی روپے لاگت آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی تقریباً کسی جنگی جہاز کا منظر پیش کررہی ہے۔ پنجاب رافیل میں چھت نہیں تاہم دونوں اطراف شیشے کی کھڑکیاں نصب کی گئی ہیں۔

اس گاڑی کی لمبائی تقریباً 18 فٹ ہے۔ آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

Comments

- Advertisement -