پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے جاری ایڈیشن میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
بابر اعظم نے سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال ٹائٹنز کے خلاف پیر کو میچ میں 54 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔
تاہم اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے انوں نے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔
Babar Azam asking the reporters to hurry up as he has to go for prayers. The key to his success Ma Shaa Allah ❤️ #LPL2023 #LPLT20 pic.twitter.com/MbHysWLVFW
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 7, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بابر اعظم سے رپورٹرز بات کررہے تھے لیکن وہ وقت نماز کا تھا، بابر نے رپورٹرز کو کہا کہ جلدی کریں، نماز کا وقت جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم رپورٹرز سے کہتے ہیں کہ ’ جلدی کرلیں نماز کا وقت نکل رہا ہے‘، بابر اعظم کی اس ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔