جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: باس نے خاتون اور اسکی نوعمر بیٹی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون ورکر کام پر دیر سے پہنچی تو باس نے غصے میں آکر اسے اور بیٹی کو عبرتناک سزا دی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک افسوسناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون ورکر بیٹی کے ساتھ اپنی کام کی جگہ کے باہر موجود ہے، اس نے زمین پر گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں اور ایک ہاتھ کو پیچھے کیا ہوا ہے جبکہ بچی بھی اس کے پاس ہی کھڑی ہے۔

مذکورہ اپرنٹیس خاتون اپنے کام پر دیر سے پہنچی تو مبینہ طور پر اسے سزا کے طور پر اسکی چھوٹی بچی کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا۔

- Advertisement -

جہاں کچھ انٹرنیٹ صارفین نے باس کی اس حرکت کی حمایت کی وہیں بہت سے دوسرے لوگوں نے باس کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مذکورہ ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ باس نے اپرنٹس کو کام پر دیر سے آنے کی سزا دی ہے۔

کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’عورت اپنی بیٹی کے ساتھ دیر سے کام پر گئی اور اس کے باس نے اسے اپنی بیٹی کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے کو کہا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کس قسم کی انسانی زیادتی ہے؟ ہم حکومت کو بدکردار کہتے ہیں لیکن ہم بھی مختلف نہیں ہیں‘۔

ایک شخص نے لکھا کہ ’اس 2024 میں کچھ باس ایسا کرتے ہیں؟ ایک اور نیٹیزن نے لکھا کہ کیا باس کو اس طرح کرنا چاہیے؟ جبکہ کچھ لوگ باس کی حمایت میں بھی نظر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں