پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں بچے کی تیراکی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جسے دیکھ کر لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں، اس ویڈیو میں ایک چھوٹا بچہ مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں تیراکی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

مگرمچھ ایک خطرناک شکاری ہے اور یہ اکثر بغیر وارننگ حملہ کر دیتا ہے، یہ رینگنے والا جانور چھپ کر اپنے شکار کو دبوچنے کے لیے مشہور ہے۔

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ مگرمچھوں کے تالاب میں ایک بچہ اتر کر ان کے ساتھ مزے سے تیراکی کرے گا، لیکن اس ویڈیو میں یہ انہونی بھی دیکھی جا سکتی ہے، جسے دیکھ کر ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 40 ہزار لائکس مل چکے ہیں، اس کلپ میں لڑکے کو مگرمچھ کے بچوں سے بھرے تالاب میں چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، اور لڑکا ان کے ساتھ بے خوفی سے تیراکی کرتا نظر آتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SNAGFISH (@snagfish)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں