برطانیہ میں ایک ایسا قلعہ بھی موجود ہیں جہاں غیر معمولی سرگرمیوں نے سیاحوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا ہے، جس کے باعث اسے بھوتیا قلعہ قرار دیا گیا ہے۔
آج لوگ بھوت پریت کی باتوں کو توہم پرستی سمجھتے ہیں بھوتوں سے متعلق قصّوں کو من گھڑت کہتے ہیں، آج کے لوگوں کی نظر میں بھوت پریت خیالی باتیں ہیں، لیکن کیا واقعی بھوت پریت کی باتیں من گھڑت اور خیالی ہیں۔
سوشل میڈیا پر برطانیہ کے اہم قدیم قلعے کی ویڈیو آج کل بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں قلعے پر بھوتوں کا راج دکھایا گیا ہے۔
سیاح نے ویڈیو میں بھوتیا قلعے کا اندرونی حصّہ دکھایا ہے، جب ویڈیو میں قلعے کا اندرونی منظر دکھایا جارہا تھا تو اس دوران بھوت میٹر تیزی سے روشن ہوا جو بھوتوں اور بدروحوں کی جانب نشاندہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قلعے میں مہمانوں کو دھکیلنے، بالوں کو کھینچنے، خوفناک آوازیں سنائی دینے، متعدد مرتبہ بھوتوں سے آمنا سامنا ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور یہاں تک کہ قلعے کی دیکھ بھال پر مامور عملے کو بھی ایک اونچی آواز ‘باہر نکل جاؤ’ سنائی دیتی ہے۔
یہ قلعہ برطانوی ریاست انگلینڈ کی شمالی کاؤنٹی نارتھ امبرلینڈ کے گاؤں چلنگھم میں واقع ہے، اس قلعے کو 12 ویں اور 13 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا۔