پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ویڈیو: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ویژول آئیڈنٹیٹی جاری کر دی، پاکستانی رنگ نمایاں

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک کے دوران آئی سی سی نے میگا ایونٹ کی نئی ویژول آئیڈنٹیٹی جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی رنگ نمایاں ہے۔

بھارت کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرکے پورا ایونٹ اپنے ہی ملک میں کرانے کے فیصلے پر ڈٹ جانے کے بعد میگا ایونٹ کے انعقاد پر شکوک وشبہات کے بادل چھا گئے ہیں۔

تاہم اسی دوران آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ویژول آئیڈنٹیٹی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس ویڈیو میں کرکٹ کے یادگار لمحات کو دکھایا گیا ہے لیکن ویڈیو میں ایک اور خاص بات ہے۔

اس ویڈیو میں سب سے نمایاں رنگ پاکستانی نظر آ رہا ہے۔ اس میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ دکھایا گیا ہے جب کہ رکشے کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگا دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز کے کئی ناقابل فراموش کارکردگی کے مناظر بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔ ان میں سابق چیمپئن کپتان سرفراز احمد کا لندن میں 2017 میں فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی اٹھانے کا ناقابل فراموش منظر بھی شامل ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی آئی سی سی کلینڈر میں 7 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ یہ ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں