پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: بچہ گاڑی میں بند ہوگیا، باپ نے کیسے نکالا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں کمسن بچہ گاڑی کے اندر بند ہوگیا باپ کو جیسے ہی احساس ہوا اس نے بچے کی جانب بچانے کے لیے فوری طور پرونڈ اسکرین توڑ کر اسے باہر نکالا۔

بچے ہر والدین کو اپنی زندگی میں سب سے عزیز ہوتے ہیں اگر انہیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو پھر ان کے تحفظ کے لیے کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرتے۔

ایسا ہی ہوا امریکی ریاست ٹیکساس میں جہاں والدین کی غلطی سے کمسن بچہ گاڑی میں بند ہوگیا۔ ماں باپ جب گاڑی بند کرکے باہر نکلے تو احساس ہوا کہ چابی اندر رہ گئی تاہم تشویشناک بات یہ تھی کہ ان کا کمسن بچہ گاڑی کے اندر ہی بند ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

بچے کو نکالنے کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم دروازہ نہی کھلا دوسری جانب گاڑی بند ہونے کے باعث شدید گرمی اور گھٹن کی وجہ سے بچہ زور زور سے رونے لگا۔ یہ صورتحال دیکھ کر ماں کے تو اوسان ہی خطا ہوگئے۔

تاہم جب بار بار کوشش کے باوجود گاڑی کا لاک نہ کھلا تو باپ نے ہتھوڑے کے ذریعے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ ڈالی اور بچے کو باہر نکالا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں