اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ویڈیو : غزہ میں 37 دن بعد بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے یہ جملہ تو سنا ہی ہوگا ”جسے اللہ رکھے، اُسے کون چکھے“۔ یہ حقیقت پر مبنی جملہ ہے، غزہ میں معجزاتی طور پر ایک بچے کو 37 دن بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 2 ماہ سے زائد عرصے سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز ہونے والی عارضی جنگ بندی سے قبل اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی جارہی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ”غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے 37 دن بعد ایک بچے کو زندہ نکالا گیا“۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین اسے‘خدا کا معجزہ’قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے‘۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”37 دن، یقین کرنا مشکل ہے، یہ اللہ کی قدرت ہے جو پتھر کے بیچ بھی رزق دیتا ہے۔‘

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ خدا ہی جانتا ہے کہ اس بچے سے اس نے کیا کام لینا ہے جس نے اسے اتنے دنوں کے بعد بھی زندہ رکھا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں