کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، اسکواڈ میں شامل ہونے والے نئے چہرے عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرجوش ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں پی سی بی نے نو نئے چہروں کو شامل کیا ہے، ان میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا بھی ہیں، جنہوں نے اپنی ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ انہیں کس نے بتایا کہ وہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوچکے۔
آغا سلمان علی نے اپنی ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق عدنان اکمل نے بتایا کہ مجھے منتخب کرلیا گیا ہے، ابتدا میں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں؟ جنوبی افریقہ کیخلاف موقع ملنےپر کافی خوش ہوں، ہر لیول پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد خان کا خواب پورا ہوگیا
کرکٹر نے بتایا کہ محمد یوسف میرے رول ماڈل ہیں، مجھے ان کی اسکوائر اور کور ڈرائیو بہت پسند ہیں۔
سلمان علی آغا کا اپنی ویڈیو کانفرنس میں کہنا تھا کہ دباؤ کی بجائے پاکستان ٹیم جوائن کرنےکی زیادہ خوشی ہے، اپنی پرفارمنس برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہے۔