کراچی : بہادر کوریئر رائڈر نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو سے گتھم گھتا ہوگیا اور اسلحہ بھی چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کوریئررائڈر نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کوریئر رائڈر ایک گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوارملزم آگیا، ملزم نے اسلحے کے زور پر کوریئررائڈرسےموبائل اور دیگراشیا چھینیں۔
اسی دوران کوریئررائڈرنےملزم کو پکڑلیا اور اس سےگتھم گتھا ہوگیا، کوریئررائڈرزمین پر بھی گرالیکن اس نے ملزم کونہ چھوڑا۔
بہادر کوریئر رائڈر نے ملزم کا اسلحہ بھی چھین لیا، جس پر ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل ہی بھاگ گیا۔
اس سے قبل کراچی میں راشد منہاس روڈ پر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی تھی ، عینی شاہد نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھےکہ واردات کے دوران خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا تھا اور خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔