جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کیا محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارتی بولر محمد شامی سجدہ کرنے کے انداز میں جھکے لیکن پھر واپس کھڑے ہوگئے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں میزبان انڈیا نے نا قابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس شاندار فتح میں جہاں بھارتی بیٹرز کی کارکردگی نمایاں رہی وہیں محمد شامی نے بھی خطرناک اسپیل کراکے صرف 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور آئی لینڈرز کو 55 رنز پر ڈھیر کیا۔

- Advertisement -

محمد شامی نے میچ میں 5 وکٹیں اڑائیں۔ کسون رجیتھا کی پانچویں وکٹ لینے کے بعد تمام کیمروں کی نظریں ان پر تھیں کہ جس میں دکھایا گیا کہ وہ سجدہ کرنے کے انداز میں گھٹنوں کے بل جھکے، پھر ہاتھ زمین پر بھی رکھے لیکن اچانک واپس اٹھ گئے اور ہنستے ہوئے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گلے لگایا۔

 

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایکس پر شامی سجدہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جب کہ اس کے بعد صارفین کے تبصرے شروع ہوگئے۔

ایک صارف نے محمد شامی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سجدہ کرنے کے لیے جھکے مگر پھر اتھ گئے انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔

 

ایک صارف نے شامی کے سجدہ کرنے سے رکنے اور پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے سجدہ کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’’شکریہ جناح، ہمیں آزادی دلانے کا‘‘ کے عنوان سے پوسٹ کی۔

 

ایک صارف نے کہا کہ محمد شامی کو بھارتی شدت پسندوں کی جانب سے شدید ردعمل کے ڈر نے سجدہ کرنے سے روک دیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں