جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

ویڈیو: اصلی اور نقلی سونے کی پہچان کیسے کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اس وقت سونا تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ایسے میں دھوکے سے بچنے کے لیے کیسے اصلی اور نقلی سونے کی پہچان کیسے ہو یہ ایک صراف نے بتایا۔

اے آر وائی کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں صراف سفیان زندانی نے اصلی اور نقلی سونے میں فرق بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح اصلی اور ملاوٹ شدہ سونے کی پہچان کرتے ہیں۔

سفیان زندانی نے بتایا کہ سونے پر عموماً گولڈ مارکس لکھا ہوتا ہے جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کتنے قیراط کا سونا ہے۔ تاہم اگر نہ لکھا ہو تو اس کی پہچان کے لیے ایک پتھر اور تیزاب کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پتھر پر سونے کو گھس کر اس پر تیزاب کے چند قطرے ڈال کر ہاتھ سے ہلکا سا رگڑتے ہیں۔ اگر اس کا سنہرا رنگ برقرار رہتا ہے تو یہ 21 قیراط کا سونا ہے۔

سفیان نے بتایا کہ اگر پتھر پر سونے کے نشان پر تیزاب ڈالنے کے بعد سونے کا نشان چلا جائے تو وہ 12 قیراط کو سونا ہوگا اور اگر ایک دو بار ہاتھ سے رگڑنے سے رنگ ہلکا ہو جائے تو وہ 18 قیراط کا سونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل گولڈ پلیٹڈ زیورات کا رجحان ہے۔ اس میں چاندی یا مصنوعی زیور پر سونے کا پانی چڑھایا جاتا ہے۔ اگر ایسا زیور ہمارے پاس آتا ہے تو ہم اس کی بھی جانچ کر لیتے ہیں۔

سفیان زندانی نے اس موقع پر اصلی اور نقلی سونے کی جانچ کرنے کے طریقے کا ڈیمو بھی پیش کیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں