جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: انجینئر نے پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 38 سالہ انجینئر نے پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 38 سالہ انجینئر نے اٹل سیتو سمندرری پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، افسوسناک واقعہ دوپہر 12:30 کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اسی دوران سیاہ رنگ کی گاڑی رکتی ہے اور ڈرائیور گاڑی سے اترتے ہی پل سے سمندر میں چھلانگ لگا دیتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متوفی ڈومبیولی علاقے کا رہائشی تھا جبکہ مالی مشکلات کے سبب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

پولیس اور مقامی ماہی گیروں نے لاش کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اس سے قبل 2023 میں کویت میں کام کے دوران زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اسے بچالیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹل سیتو پل پر یہ دوسرا خودکشی کا واقعہ ہے اس سے قبل 20 مارچ کو خاتون ڈاکٹر نے پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں