اشتہار

ویڈیو: مردہ پرندے بھی اب فضا میں پرواز کر سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پرندوں کی پہنچان ان کی اڑان ہے یہ بلند پرواز تب ہی رکتی ہے جب وہ مر جاتے ہیں لیکن اب مردہ پرندے بھی فضا میں پرواز کر سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو میکسیکو ٹیک نامی ادارے سے وابستہ سائنسدان مصطفیٰ حسن الیان نے مردہ پرندوں کو ڈرون کا روپ دے کر انہیں ایک بار پھر فضاؤں میں اڑنے کے قابل بنا دیا ہے۔

دنیا بھر میں جاسوسی سمیت دیگر کاموں کے لیے ڈرون بنائے جا رہے ہیں اور نت نئے رنگ، روپ اور خاصیت والے ڈرون لوگوں کے سامنے آ رہے ہیں۔ نیو میکسیکو ٹیک نامی ادارے سے وابستہ انجینیئر مصطفیٰ حسن الیان نے ڈرون کو حقیقی رنگ دینے کے لیے انوکھا تجربہ کیا اور مردہ پرندوں کو ڈرون کی شکل دے ڈالی تاہم انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

اپنے اس تجربے کے لیے مصطفیٰ نے کچھ حنوط شدہ پرندوں کا استعمال کیا اور اس کے اندر کی باقیات کو نکال کر اس کی جتہ برقی آلات اور موٹریں نصب کرکے اس سے بازو پھڑپھڑانے والے پرندے نما ڈرون بنائے ہیں۔ ان ڈرون میں کبوتر، شکرا جیسے ڈرون شامل ہیں جو بالکل ان ہی پرندوں کی طرح پرواز کرتے ہیں۔

مصطفیٰ حسن الیان نے کہا ہے کہ ’ہم نے مصنوعی مادوں کی بجائے مردہ پرندوں کو استعمال کیا ہے اور ری انجینیئرنگ کی بدولت ان سے ڈرون بنائے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ تمام کوششوں کے باوجود یہ ڈرون تھوڑے فاصلے تک ہی پرواز کرسکتے ہیں۔

ایک مختصر ویڈیو میں ان ڈرونز کو اڑتے دکھایا گیا ہے جس میں وہ حقیقتاً پرندے لگتے ہیں۔

 

مصطفیٰ ایک عرصے سے زندہ جانوروں سے مشابہہ ڈرون پر کام کر رہے ہیں جن میں آبی ڈرون بھی شامل ہیں۔

ماہرین کو توقع ہے کہ ایسے ڈرون پنچھیوں کو انہی جیسے پرندوں کے جُھنڈ میں شامل کرکے ماحولیاتی اور جنگلی حیات کا احوال لیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پرندوں سے قریب تر جاسوس ڈرون کی ایک بالکل نئی نسل بنائی جاسکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں