تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل نغمہ جاری

اماراتی حکام نے دبئی ایکسپو 2020 کے آفیشل نغمے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں اماراتی ثقافت اور اقوام کو قریب لانے کی اماراتی کوششوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس دبئی ایکسپو 2020 کو کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے ایک برس کےلیے ملتوی کردیا گیا تھا جس کے انعقاد میں صرف 10 دن باقی رہ گئے ہیں۔

اماراتی حکام کی جانب سے دبئی ایکسپو 2020 کے آفیشل نغمہ ’یہ ہمارا وقت ہے‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے، 4 منٹ 18 سیکنڈ کی ویڈیو منگل کے روز جاری کی گئی جس 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

نغمے کے بول اور ویڈیو کے ذریعے اماراتی ثقافت، مستقبل کے جشن منانے کا طریقہ اور اقوام کو قریب لانے کے حوالے سے کوششیں کا ذکر کیا گیا ہے۔

نغمے میں اماراتی قوم کو حاصل ہونے والی کامیابیاں اور روشن مستقبل کو دکھایا گیا ہے۔

دبئی ایکسپو کے نغمے کو متحدہ عرب امارات کے نامور فنکار اور دبئی ایکسپو 2020 کے سفیر حسین الجسمی، گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد لبنانی نژاد امریکی نغمہ نگار و گلوکارہ میسا کارا اور 21 سالہ اماراتی گلوکارا اور نغمہ نگار الماس نے گایا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو دنیا کا پہلا اتنا بڑا ایونٹ ہے جو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

ایکسپو دبئی 2020 پہلی بار مشرق وسطیٰ افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہورہی ہے، یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیز شریک ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -