اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خواتین کے نمائشی میچ میں شرکت کرنے والی غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل تھیں، اس میچ کو دیکھنے کیلئے پی سی بی نے خواتین کے نمائشی میچ میں شریک ملکی و غیر ملکی ویمنز کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا۔

میچ کے دوران کھلاڑیوں کے دلچسپ تبصروں کی ویڈیو  پاکستان کی کھلاڑی کائنات نے شیئر کی جس میں غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی بابراعظم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kainat Waqar (@kainatimtiaz23)

خواتین غیر ملکی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ  بابراعظم کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوب انجوئے کررہی ہوں، کپتان کی کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین انداز میں ٹیم کو لیڈ کرتے ہیں۔

تاہم گزشتہ روز کے میچ میں تمام غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بابر اعظم کی وجہ سے پشاور زلمی کو سپورٹ کررہی تھی تاہم کل ٹیم یلو بہترین اسکور کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں