اشتہار

ویڈیو: بھارت میں اسکول طالبہ سے ہراسانی کا واقعہ، لڑکی جان سے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اسکول کی طالبہ سے ہراسانی کا واقعہ پیش آیا جس میں لڑکی جان سے گئی جب کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی ریاست یوپی اتر پردیش کے امبیڈکر نگر علاقے میں اسکول کی طالبہ کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 17 سالہ طالبہ سائیکل پر اسکول سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ وہاں سے موٹر سائیکل پر گزرنے والے دو اوباش نوجوانوں نے اس کا دوپٹہ پکڑ کر کھینچا جس کے باعث لڑکی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سڑک پر گر گئی۔

- Advertisement -

لڑکی گرتے ہی پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل کی زد میں آئی جو اسے تیزی سے روندتے ہوئے گزر گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اسے وہاں موجود لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفیہ کے والد نے واقعے کی مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں بتایا گیا کہ لڑکی سہ پہر ساڑھے تین بجے گھر واپس آ رہی تھی کہ تین افراد نے اسے ہراساں کیا۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ شاہنواز اور ارباز نامی دو افراد نے اس کی بیٹی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اس کا دوپٹہ کھینچا اور جب وہ نیچے گری تو فیصل نامی شخص نے موٹر سائیکل اس پر چڑھا دی۔

سینئر پولیس افسر سنجے کمار رائے کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے خاندان کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جس کی بنیاد پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایس پی امبیڈکر نگر اجیت سنہا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شاہنواز اور فیصل نے بھاگنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس مقابلے میں وہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں