دبئی: متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یو اے ای کے شہروں ابوظبی اور العین میں بدھ کے روز موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ابوظبی پولیس نے بارش کی وجہ سے ڈرائیور کے لیے وارننگ جاری کردی۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود نظر آرہا ہے خاص طور پر ابوظبی اور العین کے کچھ حصوں میں موسم ابر آلود ہے۔
گلف نیوز کے مطابق ابوظبی کے سر بنی یاس اور الشوامیخ کے علاقوں میں بارش کے بادل بن گئے اور موسلا دھار بارش کی اطلاع ملی ہے۔
عاجل | #تنبيه#أمطار
تم تفعيل منظومة خفض السرعات إلى 80 كم/س على طريق أبوظبي – دبي ( كيزاد – جسر روضة الريف )#Urgent | #Attention #Rain
Speed reduction system activated to 80 Km/h on Abu Dhabi – Dubai road ( kizad – Rawdat Alreef Bridge )— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) July 6, 2022
ابوظبی کی سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ رفتار متعدد علاقوں میں کم ہو گئی تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے اب بتایا ہے کہ ابوظبی کی بیرونی سڑکوں پر رفتار کی حدیں معمول پر آ گئی ہیں۔
این سی ایم کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور اوسطاً درجہ حرارت 30 رہنے کا امکان ہے۔