ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ملنے کے بعد باہر ہونے والی ٹیموں کے درمیان سیریز کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے رونمائی کی گئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سائیکل پر انٹری کی۔
بی سی سی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر کھنچواتے اور کروکو ڈائل بائیک سائیکل چلاتے دیکھا گیا۔
Did anyone say Captains' photoshoot? 📸
That's Some Entry! 😎 #TeamIndia | #NZvIND pic.twitter.com/TL8KMq5aGs
— BCCI (@BCCI) November 16, 2022
دورہ نیوزی لینڈ میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز نیوزی لینڈ میں 18 نومبر سے ہوگا اس دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
How's that for a Trophy unveil! 🤩 🏆#TeamIndia | #NZvIND
📸 Courtesy: @PhotosportNZ pic.twitter.com/qTazPXpr3R
— BCCI (@BCCI) November 16, 2022