پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارتی وزیراعلیٰ ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو جو وجئے واڑہ کے مدھوارا نگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ٹرین آگئی اور وہ اس کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

بھارتی نیشنل میڈیا کے بعد یہ ویڈیو مقامی سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ این چندرا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے جیسے ہی پل پر چڑھتے ہیں تو اچانک سامنے سے ایک تیز رفتار ٹرین آ جاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ صورتحال دیکھ کر ان کی سیکیورٹی پر مامور عملے نے فوری طور پر انہیں بازوؤں کے کے گھیرے میں لیتے ہوئے تنگ سی جگہ پر محفوظ کیا۔ اس دوران ٹرین وزیراعلیٰ کے انتہائی قریب سے گزری۔

یہ صورتحال اتنی خطرناک تھی کہ وزیراعلیٰ کے ایک جانب تیز رفتار ٹرین اور عقب میں بپھرا ہوا دریا تھا اور ان دونوں کے درمیان جگہ انتہائی تنگ تھی تاہم سیکیورٹی عملے کی حاضر دماغی سے ان کی جان بچ گئی اور وہ حادثے سے محفوظ رہے۔

 

یہ منظر دیھ کر اردگرد موجود لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے اور ان کی چیخیں نکل گئیں تاہم ٹرین کے گزرنے اور وزیراعلیٰ کے محفوظ رہنے پر انہوں نے سکون کا سانس لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں