تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ویڈیو: بھارتی شائقین کرکٹ فائنل کیلئے خریدے گئے ٹکٹ بیچنے لگے

میلبرن: بھارتی شائقین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کی فائنل کی ٹکٹ اپنی ٹیم کی مایوسی کن کارکردگی کے بعد بیچتے لگے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مایوس بھارتی شائقین کو اپنی ٹیم پر اتنا بھروسہ تھا کہ انہوں نے آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم بھارت کو کھیلتا دیکھنے کے لیے فائنل کے ٹکٹ پہلے سے ہی لے رکھے تھے، لیکن اب ٹیم کی میگا ایونٹ میں ذلت آمیز شکست کے بعد مایوس بھارتی شائقین کو ٹکٹ سستے داموں فروخت کرنا پڑ رہا ہے۔

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بھارتی شائقین 295 ڈالر کا ٹکٹ 150ڈالر میں فروخت کررہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں ایک مایوس بھارتی شائقین کو صرف 10 ڈالر میں اپنا ٹکٹ بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہآئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نےکپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی 170 رنز کی شراکت داری کی بدولت با آسانی پورا کرلیا۔

Comments

- Advertisement -