جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: آئی پی ایل فائنل میں بھارتی خاتون کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی پٹائی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل کا فائنل بارش کے باعث نہ ہوسکا میچ میں کسی بیٹر کا بلا نہ گھوما لیکن اسٹیڈیم میں موجود خاتون کا ہاتھ ضرور گھوما جس نے پولیس اہلکار کی پٹائی کردی۔

انڈین پریمیئر لیگ 2023 جو اپنے آغاز سے ہی کھیل کے بجائے مختلف تنازعات کے باعث میڈیا میں خبروں کی زینت بنی رہی ہے اس کے فائنل میچ سے قبل بھی اسٹیڈیم میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

آئی پی ایل 2023 کا فائنل اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنائی سپر کنگ کے مابین کھیلا جانا تھا تاہم بارش اتنے زور سے برسی کے ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی اور یہ میچ آج کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

بارش کے باعث میچ ہونے کے سبب کوئی بیٹر بلا تو نہ چلا سکا لیکن اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والی ایک خاتون تماشائی کا ہاتھ ضرور چل گیا اور اس نے وہاں سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکار کی پٹائی کردی۔

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون تماشائی نے وہاں موجود پولیس اہلکار کو گریبان سے پکڑا، مارا اور کئی بار دھکے دیے۔

لوگوں کے مجمع میں اس طرح پٹنے کے بعد پولیس اہلکار بغیر کچھ کہے گردن جھکائے وہاں سے چلا گیا جب کہ وہاں موجود دیگر تماشائی خاموشی سے یہ نظارہ دیکھتے رہے۔

 

یہ معلوم نہ ہوسکا کہ خاتون کو آخر پولیس اہلکار کی پٹائی کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

دوسری جانب بارش کے باعث آئی پی ایل کا منسوخ شدہ فائنل میچ آج دوبارہ کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی قوانین کے مطابق بارش آج بھی میچ کے انعقاد میں رکاوٹ بنتی ہے اور رات 12 بجے تک میچ نہ ہوسکا تو فاتح کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں