بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر کے ایل راہول مداحوں کو اپنے پاؤں چھونے سے منع کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول ان دنوں میدان سے باہر پُرلطف وقت گزار رہے ہیں۔ انھیں افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے موہالی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
حال ہی میں کے ایل راہول کو ایک ریستوران میں دیکھا گیا جہاں ان کے کچھ مداحوں نے کرکٹر کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دوران وہ ان کے پاؤں چھونے کے لیے بھی جھک گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر نے اپنے مداحوں کو اشارہ کیا کہ وہ ان کے پاؤں نہ چھوئیں۔ انھوں مداحوں کوعزت دینے کے لیے ایسا کیا۔ اس کے بعد راہول ان کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیتے نظر آئے۔
https://twitter.com/huzaiff_01/status/1744999876700897328?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1744999876700897328%7Ctwgr%5E0d35dbdd16fb0845c7dc3317cef4062fa782c71d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.crictracker.com%2Fsocial-tracker-cricket%2Fkl-rahul-asks-fans-to-not-touch-his-feet-while-clicking-selfie-video-goes-viral%2F
واضح رہے کہ کے ایل راہول جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں انھوں نے پہلے ٹیسٹ کے دوران سنچورین میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔
31 سالہ پلیئرز نے مشکل حالات میں 101 کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس کے باعث بھارت کو پہلی اننگز میں 245 رنز بنانے میں مدد ملی تھی تاہم مہمان ٹیم یہ میچ ہار گئی تھی۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھارتی ٹیم کی دس وکٹوں سے شکست کے بعد سے وہ اب تک اس طرز کا کوئی میچ نہیں کھیلے۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کی چھ اننگز میں 21.33 کی اوسط سے 128 رنز بنائے تھے۔