جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر مبنی ویڈیو لیک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مبنی ایک اور ویڈیو لیک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب نے ویڈیو میں علیمہ خانم پر پارٹی خراب کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ خانم نے سیاست کرنی ہے تو کھل کر پارٹی میں آئیں، انہوں نے کیوں کہا کہ بیرسٹر گوہر کون ہے، چیئرمین تو بانی ہیں۔

کنول شوزب کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم بھول رہی ہیں کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین عمران خان نے نامزد کیا ہے، اگر عہدے کی اور تنظیم کی عزت نہیں تو کیا فائدہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب جس دن بھی علیمہ آپا سے ملاقات ہوگی میں ان سے لڑوں گی، ٹکے ٹکے کے لوگ پارٹی چیئرمین کو بے عزت کرتے ہیں۔

بعدازاں ویڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، کلپ وومن ونگ کی انٹرنل میٹنگ سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں