12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا منظر

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی اس دوران آسمانی بجلی دنیا کے سب سے بلند کلاک ٹاور پر گر گئی۔

سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو طوفانی بارش کی پیشگوئی کی تھی جو 100 فیصد درست ثابت ہوئی اور مکہ مکرمہ سمیت اطراف میں گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

اس دوران مسجد الحرام کے قریب دنیا کے سب سے بلند کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر تھا، آسمانی بجلی گرنے کے دوران وہاں موجود لوگ اللہ اکبر اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، زائرین طواف کعبہ کرتے رہے، ایمان افروز ویڈیوز

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف جاری رہا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں