جنوبی بھارت کے نامور اداکار مہیش بابو کی فلم گونتر کارام کی پروموشن ایونٹ اکھاڑا بن گیا، مداح ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر مارتے رہے۔
اداکار مہیش بابو کی فلم ‘گنتور کارام’ 12 جنوری کو ریلیز کے لیے تیاری ہے، فلم کی ریلیز سے پہلے مہیش بابو کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا۔
#WATCH | Andhra Pradesh: A police official identified as Venkata Rao, Sub Inspector at Old Guntur police station, was injured in a stampede during the pre-release event of 'Guntur Kaaram' featuring actor Mahesh Babu in Guntur district. pic.twitter.com/rCHO1OmEeZ
— ANI (@ANI) January 10, 2024
فلم پروموشن کے سلسلے میں اداکار مہیش بابو ایونٹ میں پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے کی اداکار اسٹیچ پر پہنچتے تو بھگدڑ مچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں نے آگے کی نشستیں حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں، اس دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس پر بھی حملہ کردیا۔
تاہم اس بھگدڑ کے باوجود مہیش بابو اسٹیج پر آئے اور اپنی تقریر کے اختتام پر اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔