تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ویڈیو: ملالہ یوسفزئی کا آسکر کے میزبان کو کرارا جواب

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں میزبان جمی کیمل کو کرارا جواب دے دیا۔

آسکر ایوارڈز 2023 کی تقریب میں ہر سال ایک مختصر سا سوال جواب کا سیشن ہوتا ہے جس میں میزبان شرکا سے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ سے سوال پوچھتے ہیں جس کا شرکا کو حاضر دماغی سے جواب دینا ہوتا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں میزبان جیمی کیمل نے ملالہ یوسفزئی سے سوال کیا کہ’ میں سوچ رہا تھا کہ بطور کم عمر نوبل امن انعام یافتہ، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز کرس پائن پر تھوکتے ہیں؟‘

ملالہ یوسفزئی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں صرف امن کے بارے میں بات کرتی ہوں‘۔

یہ جواب سن کر تقریب میں موجود شرکا نے زور سے ایک قہقہہ لگایا۔

جیمی کیمل نے ملالہ کے اس جواب پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اسی لیے صرف آپ ملالہ ہیں اور کوئی دوسرا آپ کی جگہ نہیں لے سکتا‘۔

آسکر ایوارڈز کے دوران ہونے والی اس مختصر گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب میزبان کو اس سوال پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے کچھ مداح اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -