تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

فضا سے زمین پر آنے والی بھاری بھرکم شے، نیچے کھڑی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ (دل دہلا دینے والی ویڈیو)

انقرہ: ترکی میں ایک خاتون کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملی ہے، عمارت کی کھڑکی سے پھینکے گئے صوفے کی زد میں آنے سے عورت بال بال بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت ناک واقعہ ترک شہر استنبول میں پیش آیا جہاں فلیٹ کے مالک نے اپنا پرانا صوفہ سیڑھیوں سے نیچے اتارنے کی بجائے عمارت کی کھڑکی سے نیچھے پھینک دیا، فرنیچر کا حصہ سڑک پر کھڑی خاتون کے پاس آکر گرا اور خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔

خطرناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صوفے کے گرنے اور خاتون کے درمیان معمولی سا فاصلہ نہ رہتا تو ممکنہ طور پر عورت کی جان بھی جاسکتی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شہری نے کوفت اور وقت بچانے کے چکر میں پرانے صوفے کو عمارت سے نیچے پھینکا تاکہ نیا صوفہ کمرے میں رکھا جاسکے۔ فلیٹ کے مالک کا نام میستو دوران بتایا گیا ہے۔

مذکورہ فرد کا کہنا ہے کہ اس نے صوفہ نیچھے پھینکنے سے قبل اچھی طرح سڑک کا جائزہ بھی لیا تھا اور وہاں کوئی موجود نہ تھا تسلی کے بعد جب صوفہ پھینکا تو اچانک پڑوسن گھر سے باہر نکل آئی لیکن قسمت نے انہیں بچا لیا، یہ واقعہ تقریباً مجھے ایک خاتون کا قاتل بنا چکا تھا۔

Comments