بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’اےآروائی اور سلمان اقبال میرے ایسے بازو ہیں کہ بیان نہیں کر سکتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

محبِ وطن سینئر صحافی شہید ارشدشریف کی والدہ نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

مختصر ویڈیو پیغام میں والدہ نے کہا کہ ارشدشریف کی نمازجنازہ کل دوپہر 2 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا ہو گی میری درخواست ہے پہلے میرے گھر آئیں پھر جنازے میں شریک ہوں۔

والدہ نے کہا کہ چاہتی ہوں میرے بیٹےکا اچھا جنازہ ہو، پھولوں سےلدا ہو چھوٹی سی درخواست ہے میرے بیٹے کا آخری سفر اچھا ہو۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اےآروائی، سلمان اقبال میرے ایسے بازو ہیں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، گزشتہ 2ماہ سے سلمان اقبال نے میرا بڑا ساتھ دیا جہاں تک ارشدشریف کی حفاظت کرسکتےتھےسلمان اقبال نےکی، اےآروائی اور سلمان اقبال نے مجھے بہت سہارا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں