پاکستانی اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی کی نفرت کرنے والوں کیلئے مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘تمام نفرت کرنے والوں کے نام’۔
ویڈیو میں ژالے سرحدی سے کوئی گانا گاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ‘میں تم سے پیار نہیں کرتا’ جس پر اداکارہ گانے کی لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘اس میں گھاٹا میرا کچھ نہیں جاتا’۔
اداکارہ و ماڈل کے مداحوں نے ویڈیو کے نیچے تبصرہ کیا کہ صحیح بات ہے نفرت کرنے والوں کی فکر کون کرے، ایک اور صارف نے تبصرے میں ژالے سرحدی کے انداز اور تاثرات کی تعریف کی۔