ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

قطار توڑنے سے روکنے پر ایم ایل اے نے ووٹر پر تھپڑ برسادیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں قطار توڑنے سے روکنے پر ایل ایل اے نے ووٹر پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش میں گزشتہ روز پولنگ کے دوران وائی ایس آرکانگریس پارٹی کےایک لیڈر انّا باتھونی شیو کمار کو جب ایک ووٹر نے قطار توڑ کر ووٹ ڈالنے کی کوشش پر ٹوکا تو مقامی ایم ایل اے آپے سے باہر ہوگیا۔

ایم ایل اے نے ووٹر پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

- Advertisement -

ووٹر نے بھی ایم ایل اے کے مرتبے کی پروا کیے بغیر اس پر تھپڑ جڑ دیا۔

دوسری جانب رکن اسمبلی کے ساتھ موجود لوگوں نے ووٹر پر پھر مارا کیونکہ اس نے قطار توڑنے پر آواز اٹھائی تھی۔

ٹی ڈی پی کے ترجمان جیوتسنا ترونگی نے کہا کہ یہ واقعہ حکمراں جماعت کی مایوسی کو واضح کرتا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے، ووٹر کی طرف سے انتقامی کارروائی ظاہر کرتی ہے کہ لوگ اب اس بکواس کو برداشت نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں