اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سمندر میں بننے والے آبی بگولے کی حیران کن ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے سمندر میں بننے والے آبے بگولے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ جل بگولا متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سامنے آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری بگولے اکثروبیشتر آبی حیات اور انسانوں کے لیے نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں، مختلف اقسام کے یہ سمندری بگولے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جل بگولا بادلوں تک آبی بخارات کی ایک لہر کو کہتے ہیں، اس طرح کے جل بگولے گرم ہواؤں میں شامل آبی بخارات اور خاص قسم کے درجہ حرارت کی موجودگی میں وجود میں آتے ہیں اور زیادہ ترگرم پانی میں بنتے ہیں۔

واٹر اسپاؤٹ زیادہ ترگرم پانی میں بنتا ہے جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی اس کے راستے میں آجائے تو اس سے جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج نظر آیا، جس کے پیش نظر چند پرائیوٹ اسکولز انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا اعلان بھی سامنے آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں