جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

نعیمہ بٹ کی میکال ذوالفقار کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ کی میکال ذوالفقار کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (تبریز)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)، نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم، عرفان کھوسٹ، اسما عباس، عدنان سمد خان، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں طوبیٰ کا کردار نبھانے والی نعیمہ بٹ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

- Advertisement -

ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو کینیڈین گلوکار مائیکل ببل کے مشہور گانے ’sway with me‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے عقب میں بارش بھی ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

اداکارہ نے کیپشن میں ’sway with me‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور میکال ذوالفقار کو پوسٹ میں مینشن کیا۔

نعیمہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک متعدد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں طوبیٰ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ڈرامہ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں