تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

براہ راست نشریات کے دوران اینکر نے انتظامیہ سے ’تنخواہ‘ مانگ لی

براہ راست ٹیلی ویژن نشریات کے دوران رپورٹررز اور اینکرز کے ساتھ آئے روز دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر زمبابوے کے نیوز اینکر کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں براہ راست نشریات کے دوران اینکر نے چینل انتظامیہ سے تنخواہ کا مطالبہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کے بی این ٹی وی نیوز سے تعلق رکھنے والے اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران اپنی تنخواہ کے چیک کا مطالبہ کیا۔

اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کے متعدد ساتھیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

ویڈیو میں اینکر کا کہنا تھا کہ خواتین و حضرات خبروں سے دور ہم انسان ہیں، ہمیں تنخواہ ضرور ملنی چاہیے، بدقسمتی سے ہمیں یہاں اب تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب چینل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اینکر نے براہ راست نشریات میں تنخواہ کا مطالبہ نشے کی حالت میں شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔

نیوز اینکر نے چینل انتظامیہ کی جانے سے عائد کیے جانے والے الزام کو مسترد کردیا۔

Comments

- Advertisement -