تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بندر کی چائے کے ڈھابے پر برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں بندروں کی بہتات کے باعث مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جن میں سے کچھ ناخوشگوار لیکن کچھ انتہائی قابل دید ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر کسی محنت کش مزدور کی طرح چائے کے ڈھابے پر برتن دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر چائے کے ڈھابے پر موجود ایک میز پر بیٹھا ہوا ہے اور ایک سفید پرچ (پلیٹ) کو بلکل کسی انسان کی طرح دھو رہا ہے، بندر پلیٹ دھونے کے بعد اسے سونگ کر بھی دیکھتا ہے کہ کہیں پلیٹ میں سے بدبو تو نہیں آرہی۔

ویڈیو کے دوران بیک گراؤنڈ میں مشہور بالی ووڈ فلم رئیس کا ایک ڈائیلاگ بھی چل رہا ہے، جس میں شارخ خان نے کہا تھا کہ ‘امی جان کہتی تھیں کہ کوئی دھندا چھوٹا نہیں ہوتا اور دھندے سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا’۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی اور اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 6 سو سے زائد صارفین پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین دیسی اسٹائل میں بندر کو برتن دھوتا دیکھ کر بہت زیادہ لطف اندوز ہورہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اپنے تبصروں میں بندر سے برتن دھلوانے کو جانور کے ساتھ زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ‘تمام مائیں یہ ویڈیو دیکھ کر بولیں گی: دیکھ لے تجھ سے تو یہی اچھا ہے’۔

ایک صارف نے کہا کہ ‘بندر بھی کہے گا! دو وقت کی روتی کےلیے کرنا پڑتا ہے صاحب’، جب کہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘مہینے کا بہترین ملازم کا ایوارڈ اسی کو ملے گا’۔

واضح رہے کہ بندر سب سے چالاک جانور ہے جو انسانوں کو دیکھ کر بہت سے امور کی انجام دہی سیکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -