پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

عائشہ عمر کی بابا بلھے شاہ کا شعر سنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی صوفی بزرگ شاعر بابا بلھے شاہ کا مشہور زمانہ شعر سنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ صوفہ پر بیٹھ کر کسی کو بابا بلھے شاہ کا شعر سنا رہی ہیں جو یہ ہے: ’ہر کوئی یار نہیں ہوندا بھلیاں، کدی کلیاں بہہ کہ سوچ تے سہی۔‘

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر بعد میں اس کا انگریزی میں ترجمہ کر کے سامنے والے کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے انگریزی کے الفاظ ویڈیو کے کیپشن میں بھی تحریر کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔ اس پر اداکار احسان خان، ماڈل اظفر رحمٰن اور تابش کھوجہ نے بھی ردعمل دیا۔

اس سے قبل عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مشہور فلسفی ایلن واٹس کے قول کا حوالہ دے کر زندگی کا مطلب بتایا تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا: ’زندگی کا مطلب صرف زندہ رہنا ہے جو بالکل سادہ، واضح اور آسان ہے۔ اس کے باوجود ہر کوئی گھبراہٹ کی حالت میں اِدھر اُدھر بھاگتا ہے جیسے اپنے سے آگے کچھ حاصل کرنا ضروری ہو۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں