بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دلہا باراتی کے ہاتھوں لٹ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر عجیب ع غریب حرکات و واقعات کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں مگر حالیہ دنوں دلہا کے گلے میں پڑے ہار سے نوٹ چرانے کی ویڈیو نے صارفین کو دنگ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہا کے گلے میں پڑے ہوئے ہار سے نوٹ چرانے کا واقعہ بھارت کی کس ریاست میں سامنے آیا تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے مگر انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو پر طنز و مزاح شروع کردیا ہے۔

دھوم دھام سے نوٹوں کا ہار پہن کربارات لانے والا دلہا اپنے ہی باراتی کے ہاتھوں لٹ گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے قریب بیٹھا باراتی انتہائی صفائی سے ہار سے نوٹ نکال کر جیب میں ڈال رہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو کو مشہور ویب سیریز’منی ہائسٹ‘ کا بھارتی ورژن قرار دیا ہے، جب کہ ایک صارف نے کہا کہ ‘دھندا کرو تو بڑا کرو ورنہ نہ کرو بھائی’۔

ایک صارف نے باراتی کی حرکت کو ‘بزنس’ قرار دیا جب کہ دیگر صارف نے کہا کہ ‘ایسے دوست زندگی میں کسی کو نہ ملیں’.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں