بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

شاپنگ مال میں ڈی ایس پی کی چوری کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کی چوری نے سوال اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے شاپنگ مال میں ڈی ایس پی کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، افسر کے خلاف انکوائری رپورٹ کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

ڈی ایس پی فہیم فاروقی کی چوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لے کر چوری کی تصدیق کی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی نے آٹو بھان مارٹ سے خشک میوے، ہالاناکہ مارٹ سے ایلوویرا جیل چوری کیا تھا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی موقع پر پکڑا گیا، پکڑے جانے پر پیسے دینے لگا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ افسر کے اس شرمناک اقدام پر پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے، محکمانہ کارروائی کے لیے رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔

اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق سندھ پولیس میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ان جیسے افسر اور اہلکاروں کی وجہ سے دوسرے اہلکاروں پر بھی لوگ بھروسہ نہیں کرتے اور پولیس سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرکے انہیں دوسرے اہلکاروں کے لیے مثال بنایا جائے گا تاکہ کوئی دوسرا یہ حرکت نہ کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں