کراچی : پی آئی اے اسٹیشن مینیجر کی گلابی انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جاوید احمد پیچوہو قومی ائرلائن میں بطور اسٹیشن مینیجر کراچی ائرپورٹ پرتعینات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیشن منیجر جاوید احمد پیچو ہو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کسی خاتون کو انٹرویو ریکارڈ کروانے کے دوران جاوید پیچوہو نے انگریزی ہجوں میں بولنے کی ناکام کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران انٹرویو کسٹمرز کی طمانیت کے لئے درکار اقدامات کے حوالے سے سوال کا جواب بھی کمپیوٹر پر پڑھ کردے رہے ہیں
کسٹمر سروسز کے ضمن میں 27 سال تجربے کے حامل پی آئی اے افسر سوال کا جواب انگلش میں دینے کے لئے بھی کمپیوٹر کے محتاج نظر آئے۔
ذرائع نے کہا کراچی ایئرپورٹ کے اسٹیشن مینجر کی پوسٹ پر پی آئی اے کے ایسے افسر کی تعیناتی حیران کن ہے۔
Comments
- Advertisement -