جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ  کے معروف و شہرت یافتہ اداکار  سلمان خان عرف سلو بھائی کی سیکیورٹی نے اداکار وکی کوشل کو ان کی آمد پر پیچھے دھکیل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلمان خان ایک پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور وکی کوشل اس وقت وہاں موجود تھے، یاد رہے دونوں آج کل انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

بھارت کی سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سلمان خان آرہے تھے تو اس دوران وکی کوشل کے مداح ان کے ساتھ سیلفیز بنورہے تھے۔

اسی دوران وہاں سے سلمان خان، وکی کوشل کی اہلیہ، کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا گزر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل کو سلمان خان کی سیکیورٹی اہلکار پیچھے دھکیل دیتے ہیں جبکہ اس دوران وکی کوشل سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی وکی کو پیچھے کی طرف ہی رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکار کے مداحوں نے تبصروں کا انبار لگا دیا، ایک صارف نے کہا کہ ’ یہ سب سلمان خان کی سیکیورٹی کی وجہ سے کیا گیا ہم سب انہیں ملنے والی دھمکی کے بارے میں جانتے ہیں‘۔

وکی کوشل کے مداح صارف نے کہا کہ سلمان خان نے مغروری دیکھائی انہوں نے اس طرح کیا کہ وہ ہی صرف اسٹار ہیں اور وکی ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔

اس تبصرے پر سلمان خان نے کاہ کہ اس طرح سے کسی بھی پلٹ فارم پر لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں، وکی کوشل کو باڈی گارڈز اور فوٹو گرافر نے پیچھے ہٹایا ہے، اور سلمان خان وکی کوشل سے بہت بڑا اسٹار ہے اس لیے ظاہر ہے کہ ان کے آگے پیچھے ایک سیکیورٹی کا بڑا وفد ساتھ چلتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں