اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر نامعلوم افراد کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نےحاصل کر لی ہے۔ رؤف حسن پر حملے میں ’’بلیڈ‘‘ کا استعال کیا گیا اور چہرے پر زخم آئے۔
عینی شاہد صحافی کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر کل بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی، رؤف حسن کل ہمارے چینل آئے تو خواجہ سراؤں نےحملےکی کوشش کی تھی, کل حملےکی کوشش ناکام ہوئی اوررؤف حسن بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے فوٹیج بنانےکی کوشش کی لیکن تب تک خواجہ سرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا، پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔